سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ، چودھری شجاعت سے جواب طلب

Last Updated On 02 March,2020 11:50 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے پر ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے جواب طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن میں 2 سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے کی۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت کو نوٹس جاری کر رکھا تھا، پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا۔

الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت سے 26 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔ مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے نمائندہ نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا، الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کا جائزہ لیکر نوٹس خارج کر دیا۔