اسلام آباد: (دنیا نیوز) یورپین جریدے ماڈرن ڈپلومیسی نے حقائق کھول کر بیان کر دیئے۔ جریدے نے پلواما سے ابھی نندن تک پاکستان کی بھارتی بیانیے کو شکست کے بارے میں شائع کر دیا۔
یورپین جریدے کے مطابق پاکستانی حکومت، آئی ایس پی آر اور میڈیا نے بھارتی بیانیہ کو تباہ و برباد کر دیا، آئی ایس پی آر نے بحیثیت مرکزی ادارہ، بر وقت اطلاعات سے بھارتی بیانیے کی دھجیاں بکھیریں، بھارتی حکومت، میڈیا نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر کے سرجیکل اسٹرائیک کا دعوی کیا، بھارتی حکومت نے بالاکوٹ میں دہشتگرد کیمپ تباہ، 300 دہشتگرد مارنے کا بھی دعوی کیا، مگر بھارت کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے۔
جریدے کے مطابق بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کو عالمی میڈیا نے کچھ دیر بعد ہی جعلی قرار دے دیا، نیویارک ٹائمز نے لکھا بالاکوٹ میں کوئی دہشتگرد کیمپ نہیں تھا، بھارتی میڈیا جعلی سرجیکل اسٹرائیک پر جشن مناتا جبکہ پاکستانی میڈیا سچ دکھاتا رہا، بھارتی پروفیسر روہت چوپڑا نے اپنے میڈیا پر تنقید کی۔
یورپین جریدے کے مطابق پاکستانی میڈیا نے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈہ کا جواب حقائق کی کھوج سے دیا، حب الوطنی سے سرشار پاکستانی میڈیا بھارتی بیانیے پر جیسے حملہ آور تھا، پاکستانی میڈیا نے جابہ بم حملے کے حقائق دنیا کو دکھا کر بھارتی جھوٹ بے نقاب کیا، پاکستانی میڈیا مسلسل عمران خان کے امن اور مذاکرات کے پیغام کا پرچار کرتا رہا، پاکستان نے مذاکرات کیلئے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی پائلٹ رہا کیا۔
پاکستانی حکومت اور آئی ایس پی آر نے غیر جانبدار رہ کر حقائق بیان کیے، آئی ایس پی آر اور میڈیا سے سامنے آنے والے حقائق زیادہ قابل اعتماد تھے، پاکستان کشیدگی بڑھانے کیخلاف خبردار، میڈیا امن کا پرچار کرتا رہا، پاکستان نے دو بھارتی طیارے ہی نہیں، جھوٹے بھارتی بیانیے کو بھی تباہ کیا، بھارتی جرنیل عطا حسنین آئی ایس پی آر کے ہاتھوں بھارتی بیانیہ کی شکست تسلیم کر چکے، بھارتی جرنیلوں نے بیانیے کی جنگ میں آئی ایس پی آر کی جیت اور کردار کو بھی تسلیم کیا، پاکستان کے بیانیہ کی جیت کی بنیادی وجہ سچ اور حقائق پر انحصار ہے۔