نئی دہلی( روز نامہ دنیا ) بھارتی فضائیہ میں کئی دہائیوں تک لڑاکا طیاروں میں نمایاں حیثیت رکھنے والے مگ 27 جنگی جہاز گراؤنڈ کرنے کااعلان کردیا ۔
رپورٹ کے مطابق مگ 27 لڑاکا طیارے 1999 میں کارگل جنگ میں استعمال کئے گئے تھے اور کئی سال سے یہ طیارے بھارتی فضائیہ میں ریڑھ کی ہڈی سمجھے جاتے رہے ۔مگ27 نے آخری بار گزشتہ روز جودھ پور ایئر فورس سٹیشن سکواڈرن سے اڑان بھری اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں بھارتی ایئرمارشل ایس کے گھوٹیا ایئر آفیسر کمانڈر انچیف اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی اس کے علاوہ مگ 23بی این اور مگ 23 ایم ایف پہلے ہی بھارتی فضائیہ گراؤنڈ کرچکی ہے ۔