اسلام آباد: (دنیا نیوز) زلفی بخاری نے خواجہ آصف کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تفتان بارڈر سے پاکستان آنے والوں کے لیے اثرورسوخ استعمال نہیں کیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ خواجہ آصف کے الزامات پروپیگنڈہ پر مبنی ہیں۔ تفتان بارڈر کے ذریعے کسی کو بھی پاکستان آنے کی اجازت دینے کا نہیں کہا۔ کرونا عالمی وبا ہے، ہمیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے اکٹھے ہو کر لڑنے کی ضرورت ہے۔
زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے کسی صوبائی ادارے کو اس معاملے میں متاثر نہیں کیا۔ تفتان بارڈر سے نقل وحرکت وفاقی مضمون نہیں ہے۔