کرونا وائرس کا خدشہ: پاکستان ریلوے کا 8 ٹرینیں معطل کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 19 March,2020 03:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ریلوے نے 8 ٹرینیں معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 25 مارچ سے کراچی جانے والی 8 ٹرینیں بند کر دی جائیں گی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا ٹرینیں بند کرنے کا فیصلہ سندھ حکومت کی درخواست پرکیا، جو ٹرینین معطل کی جا رہی ہیں، ان مسافروں کومتبادل انتظامات کرینگے، ریلوے کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ کرایہ واپس کرسکیں۔

یاد رہے افسران نے وزارت ریلوے کو ٹرین آپریشن بند یا محدود کرنے کی سفارشات کیں تھی، ریلوے انتظامیہ کو ٹرین آپریشن کے دوران حفاظتی اقدامات کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔
 

Advertisement