کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 45 ہو گئی، مزید 22 کیسز سامنے آگئے۔ متاثرہ افراد کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کی جا رہا ہے.
ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کے مطابق کوئٹہ قرنطینہ میں مقیم 252 افراد کے ٹیسٹ رپورٹ آ گئے جن میں مزید 22 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔
بلوچستان میں 23 افراد کے ٹیسٹ رپورٹ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی تھی۔ تاہم آج آنے والی رپورٹ کے بعد بلوچستان میں وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 45 ہوگئی ہے جنہیں آئسولیشن وارڈز میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
متاثرہ مریضوں کو علاج معالجے کی تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہے جبکہ دیگر افراد کو دوبارہ قرطینہ سینٹر منتقل کیا گیا ہے جہاں 24 گھنٹوں کے بعد ان کے دوبارہ ٹیسٹ لئے جائیں گے۔