روم: (دنیا نیوز) ہیلتھ سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر تین سو پاکستانی اٹلی میں پھنس گئے۔ مسافروں نے وطن واپسی کے لیے فوری طور پر حکومت سے اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیل کے مطابق کرونا وائرس کا ہیلتھ سرٹیفکیٹ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے درد سر بن گیا۔ اٹلی میں 300 پاکستانیوں کو غیر ملکی ائیر لائن نے آف لوڈ کر دیا۔
روم ائیرپورٹ پر بے بسی کی تصویر بنے پاکستانی پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔ ان حالات میں کدھر جائیں؟ اپنے پیاروں سے ملنے کیلئے پاکستانیوں کی دہائی۔
سمندر پار پاکستانیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان جلد از جلد انہیں صورتحال کے پیش نظر وطن واپس لانے کیلئے اقدامات کرے۔