اسلام آباد: امریکی سفارت خانے کی جانب سے سفارتکار میں کورونا وائرس کی تصدیق

Last Updated On 21 March,2020 03:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے سفارتکار میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی گئی ہے جبکہ ایک اور اہلکار میں وائرس کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ترجمان امریکی سفارت خانے کے مطابق ایک سفارتی اہلکار میں کورونا وائرس کی موجودگی کی رپورٹس سے آگاہ ہیں، اہلکار کا نام اور دیگر معلومات پرائیویسی پالیسی کے تحت ظاہر نہیں کی جا سکتیں۔ سفارتخانے کے مطابق ایک اور اہلکار کی اسلام آباد ایئرپورٹ پرکورونا وائرس کی موجودگی کے شبہات سے آگاہ ہیں، سفارتی اہلکار میں بیماری کی علامات پائی گئی ہیں جس کی صحت کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی دفتر خارجہ کی سب سے اہم ذمہ داری اپنے ملازمین کی حفاظت ہے، حکومت پاکستان سے مشاورت کر کے کورونا سے بچاؤ کے لیے مناسب اقدامات کر رکھے ہیں۔
 

Advertisement