عوام قومی سطح کے اقدامات پر عمل کریں: معاون خصوصی ظفر مرزا کی اپیل

Last Updated On 21 March,2020 03:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہے، کوارڈی نیشن کمیٹی صورتحال پر نظر رکھے گی، ڈاکٹر، پیرا میڈیکل سٹاف کی حفاظت اولین ترجیحات ہیں، عوام قومی سطح کے اقدامات پر عمل کریں۔

معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کل نیشنل کوآرڈیننشن کمیٹی قائم کی گئی، کمیٹی کرونا وائرس کی صورتحال پرنظر رکھے گی، کمیٹی کرونا وائرس کی صورتحال پر نظر رکھے گی، صوبوں، وفاق کے درمیان کوارڈینیشن کو مضبوط بنایا جائے گا، ڈاکٹر، میڈیکل سٹاف کی حفاظت اولین ترجیحات ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا پوری دنیا میں 186 ممالک میں کرونا وائرس پھیل چکا ہے، 2 لاکھ 77 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہے، 11 ہزار 431 اموات ہوچکی ہے، 92 ہزار مریض مکمل طور پر صحت یاب بھی ہوچکے ہیں، پاکستان میں اس وقت 4 ہزار 46 مشتبہ کیسز ہیں، پچھلے چوبیس گھنٹے 664 مشتبہ کیسز شامل ہوئے۔

معاون خصوصی ظفر مرزا نے مزید کہا تفتان میں انتظام کیوجہ سے کیسز کا پتا چلا، یہ ایک مثبت پہلو بھی ہے، پچھلے 24 گھنٹے میں پوائنٹ آف انٹریز میں 13 ہزار 991 لوگوں کی سکرننگ کرچکے ہیں۔
 

Advertisement