اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 23 مارچ تاریخ کا وہ روشن دن ہے جب مسلمانانِ برصغیر کو ایک واضح نصب العین ملا۔ کرونا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہم میں کوئی تقسیم نہیں، عوام کا تحفظ، سلامتی اور صحت ہم سب کی ترجیح ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 23 مارچ اس دن کی یاد دلاتا ہے جب مسلمانوں نے برطانوی سامراج اور ہندو تسلط سے خود کو آزاد کرانے کیلئے علیحدہ وطن کا مطالبہ کیا۔ بانیان پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے آزاد وطن کے حصول کی بے مثال جدوجہد کی اور پاکستان کو دنیا کے نقشے پر لا کھڑا کیا۔
بانیان پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے آزاد وطن کے حصول کی بے مثال جدوجہد کی اور پاکستان کو دنیا کے نقشے پر لا کھڑا کیا۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 23, 2020
2/2
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر ہونے والا ظلم قائداعظم کے دو قومی نظریئے کی سچائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سات ماہ سے زائد محصور بے گناہ کشمیری عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہےہیں۔ مہذب دنیا کشمیریوں کو انکا جائز، قانونی اور جمہوری حق دلوائے۔
بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر ہونے والا ظلم قائد اعظم کے دو قومی نظریے کی سچائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔سات ماہ سے زائد محصور بے گناہ کشمیری عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہےہیں۔مہذب دنیاکشمیریوں کوانکا جائز، قانونی اور جمہوری حق دلوائے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 23, 2020
2/1
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز بن کر ابھرے ہیں۔ پاکستان استصواب رائے کا حق ملنے تک کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ 23 مارچ کا جذبہ قیام پاکستان کا باعث بنا۔
23مارچ کا جذبہ قیام پاکستان کا باعث بنا۔آج اسی جذبے کے تحت ہم نے یکجہتی اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔کرونا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہم میں کوئی تقسیم نہیں،عوام کا تحفظ ، سلامتی اور صحت ہم سب کی ترجیح ہے۔ وباء پر قابو پانے کے لیے مشترکہ کاوشوں کو تقویت دینا ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 23, 2020
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج اسی جذبے کے تحت ہم نے یکجہتی اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ کرونا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہم میں کوئی تقسیم نہیں، عوام کا تحفظ، سلامتی اور صحت ہم سب کی ترجیح ہے۔ وباء پر قابو پانے کے لیے مشترکہ کاوشوں کو تقویت دینا ہے۔