واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی نائب معاون وزیر خارجہ نے گلگت میں کورونا سے ڈاکٹر اسامہ کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا امریکا کرونا کے خلاف لڑنے والے میڈیکل سٹاف کےساتھ ہے۔
امریکی نائب معاون وزیرخارجہ برائے جنوب وسطی ایشیا ایلس ویلز نے ٹوئیٹ کی کہ ڈاکٹر اسامہ کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والوں میں سے تھے، ان کے جاں بحق ہونے پرد کھ ہے۔
We salute all the brave medical workers across South and Central Asia who are risking their lives to help the sick and keep us safe. Saddened to hear of the death of Dr. Usama Riaz, who was on the frontlines of the fight against #COVID19 in Pakistan. The U.S. stands with you. AGW
— State_SCA (@State_SCA) March 23, 2020
ایلس ویلز کے مطابق مشکل گھڑی میں امریکا تمام میڈیکل ورکرز کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کو بچانے والے طبی عملے کو سلام پیش کرتے ہیں۔