کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی بڑھتی تعداد، پی آئی اے کا خصوصی فضائی آپریشن منسوخ

Last Updated On 26 March,2020 10:02 pm

لاہور: (دنیا نیوز) برطانیہ اور شمالی امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش پی آئی اے کا خصوصی فضائی آپریشن منسوخ کر دیا گیا ہے۔

تفصیل کے مطابق حکومت پاکستان نے پی آئی اے کو خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت منسوخ کر دی ہے۔ پی آئی اے نے جمعہ اور ہفتہ کے روز ٹورنٹو، لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے خصوصی پروازیں پلان کی تھیں۔

پی آئی اے نے مسافروں کو ہونے والی زحمت پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے لیے مسافروں اور کریو کی حفاظت اور صحت مقدم ہے۔

مسافر مزید رہنمائی کے لیے پی آئی اے کال سینٹر رابطہ کر کے فضائی آپریشن کی بحالی کے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔