کورونا وائرس کے سبب فلائٹ آپریشن بند ہونے کی وجہ سے قومی ائیرلائن (پی آئی اے) شدید مالی مشکلات کا شکار ہے۔ صورتحال کے پیش نظر پی آئی اے افسران نے اپنی تنخواہ میں کمی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سی ای او ارشد ملک نے رضا کارانہ طور پر اپنی تنخواہ میں بیس فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
اس کے علاوہ ڈیپارٹمنٹ چیف آفیسرز 20 فیصد، جنرل مینیجرز 15 فیصد، ڈپٹی جنرل مینیجرز 10 فیصد اور مینیجرز نے 8 فیصد تنخواہ میں کٹوتی کا اعلان کی ہے۔ افسران کے فیصلے سے مشکل وقت میں ائیرلائن پر مالی بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی بڑھتی تعداد، پی آئی اے کا خصوصی فضائی آپریشن منسوخ
خیال رہے کہ برطانیہ اور شمالی امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر پی آئی اے نے خصوصی فضائی آپریشن منسوخ کر دیا گیا تھا۔
پی آئی اے نے جمعہ اور ہفتہ کے روز ٹورنٹو، لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے خصوصی پروازیں پلان کی تھیں۔
پی آئی اے نے مسافروں کو ہونے والی زحمت پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے لیے مسافروں اور کریو کی حفاظت اور صحت مقدم ہے۔
مسافر مزید رہنمائی کے لیے پی آئی اے کال سینٹر رابطہ کر کے فضائی آپریشن کی بحالی کے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔