لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن پنجاب نے کورونا سے نمٹنے کےلیے "کورونافنڈ"قائم کردیا ،پنجاب سے تمام ایم این اے،ایم پی اے،پارٹی عہدیدار فنڈ جمع کرائیں گے۔
مسلم لیگ ن پنجاب کے ڈویژنل عہدیداروں کو فوری طور پر فنڈ جمع کروانے کی ہدایت کردی گئیں، ایم پی اے کو 25 ہزار، ایم این اے اور سینیٹرز کو 1 لاکھ روپے جبکہ ڈویژنل صدر اور سیکرٹری کو 25 ہزار جمع کرانے کا ٹاسک دیاگیاہے۔
دوسری طرف کے پی کے،سندھ اور بلوچستان کے صدور نے بھی فنڈ اکٹھا کرنے کےلئے اجلاس طلب کر لئے، جمع ہونے والی رقم انسداد کورونا میں خرچ کی جائے گی۔