لاہور: (دنیا نیوز) کرونا وائرس کے پیش نظر مسلم لیگ ق کی قیادت نے ضلعی صدور اور کارکنوں کوصوبہ بھر میں متحرک کر دیا، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی کہتے ہیں کہ فوج، ڈاکٹرز، نرسز، پولیس اور دیگر انتظامی ادارے بہترین خدمات سرانجام دے ہے ہیں، حکومت، ادارے اور قوم متحد ہوکر کرونا وائرس کو شکست دیں گے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے پارٹی صدور اور سرکردہ رہنماؤں سے رابطے کئے ہیں اور کرونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر تنظیموں کو ہدایات جاری کی ہیں، چوہدری پرویزالہی نے ہدایت کی کہ ضلعی تنظیمیں ونگز کے ساتھ مل کر منظم طریقے سے امدادی کاموں میں شریک ہوں، جو پارٹی رہنما اور کارکن اس نیک کام میں حصہ لے رہے ہیں ان کا شکر گزار ہوں۔ کرونا وائرس کے سدباب کیلئے حکومتی اقدامات میں ساتھ دیاجائے۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ فوج، ڈاکٹرز، نرسز، پولیس اور دیگر انتظامی ادارے بہترین خدمات سرانجام دے ہے ہیں، پوری قوم میڈیکل عملے کے جذبے کو سلام پیش کرتی ہے، ڈاکٹرز اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر کرونا کے مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں پاک فوج نے شاندار کردار ادا کیا ہے، سرحدوں کی حفاظت ہویا قدرتی آفات میں عوام کی مدد، پاک فوج فرنٹ لائن پر نظر آتی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ انشاء اللہ حکومت، ادارے اورقوم متحد ہوکر کرونا وائرس کو شکست دیں گے،اللہ کی مدد سے مشکل وقت قوم کے اتحاد اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے انشاء اللہ جلد گزر جائے گا۔