کورونا وائرس: لوگوں کی لاپرواہی سے کیسز بڑھ رہے ہیں: ترجمان بلوچستان حکومت

Last Updated On 04 April,2020 06:37 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ لوگوں کی لاپرواہی کی وجہ سے کورونا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، کورونا کی روک تھام کےلئے لوکل اور انٹرنیشنل لیول آرڈر دیئے ہیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ 7 لاکھ سے زائد اور ماسکس اور دیگر سامان پہنچ چکا ہے، اساس پروگرام کے تحت صوبے کے 5 لاکھ سے زائد مستحق افراد کی مدد کی جائے گی۔

لیاقت شاہوانی کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں 7 ہزار سے زائد افراد راشن تقتسیم کر دیاہے۔ لوگوں کی لاپروہی کی وجہ سے کرونا کے کیسز میں اضافہ ہورہاہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھ رہے ہیں، مجبورا حکومت سخت اقدامات کرنے ہوں گے، پانچ ہزار 92 مریضوں کے ٹیسٹ کرنے کٹس موجود ہیں۔

ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ وائے ڈی اے نے سروس کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے، ڈاکٹرز،میڈیا،حکومتی نمائندے، فوج،پولیس اہلکارفرنٹ لائن پرہیں۔

لیاقت شاہوانی کا مزید کہنا تھا کہ ہر لیول پرجاکرڈاکٹرزکی سپورٹ کریں گے۔ حکومت اور ڈاکٹرآمنے سامنے نہیں، ڈاکٹرزکے جذبہ خدمت کوسلام پیش کرتے ہیں، ہم ڈاکٹرز کو تمام حفاظتی سامان مہیا کر رہے ہیں، جیسے جیسے حفاظتی سامان آرہا ہے، ڈاکٹرزکوفراہم کررہے ہیں۔

 

Advertisement