اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان کی مارکیٹوں میں موجود زیادہ تر سینیٹائزر غیر معیاری ہیں۔
میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ کورونا وبا کے بارے میں مختلف جہگوں پرتخمینے حتمی نہیں ہیں، مستقبل میں کورونا وائرس سے نقصانات کے تخمینوں کا جائزہ لے رہے ہیں، سوشل میڈیا پرتخمینوں پرکان نہ دھریں،حکومتی ہدایت پرعمل کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ سینی ٹائرزلیتے وقت کوالٹی کا خاص خیال رکھیں، مارکیٹ میں موجود زیادہ ترسینی ٹائزرغیرمعیاری ہیں۔ پچھلے دنوں پی ایس کیوسی اے وزارت سائنس کے انڈرکام کرتا ہے، پی ایس کیوسی اے کی تحقیق کے مطابق سینی ٹائزرکی بڑی تعداد لوکوالٹی ہے۔
معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرقومی یکجہتی کا مظہرہے، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرمیں وفاقی،صوبائی،سول اورعسکری ادارے ملکرصورتحال کومانیٹرکررہے ہیں، نیشنل کمانڈ سینٹرکی انتہائی اہمیت ہے۔ اندرون وبیرون ملک سوشل میڈیا پرغلط اعدادوشمارپیش کیے جارہے ہیں۔
ایکسپو سنٹر میں قائم قرنطینہ سنٹر کے دورہ کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کا ایئرپورٹ پر ہی ٹیسٹ کرتے ہیں، ان کے سیمپل لے کر ٹیسٹنگ کیلئے بھیج دیتے ہیں اور ان مسافروں کو قرنطینہ سنٹرز میں لے آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہاں پوری شفٹ میں عملہ کام کر رہا ہے، قرنطینہ میں تمام بنیادی سہولتوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے، قرنطینہ سنٹر میں علیحدہ علیحدہ کمرے ہیں۔
ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے ہدایات جاری کی ہوئی ہیں اور ہدایات پر عملدرآمد کیا جاتا ہے۔ ابھی تک جو پروازیں آئی ہیں ان میں کوئی بھی کورونا وائرس سے متاثر مسافر نہیں آیا، یہ ہمارے لئے بہت خوش آئند ہے۔
معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ اس اعتماد میں بھی بحالی آئی ہے کہ ہمارا سسٹم ٹھیک چل رہا ہے، ٹیسٹنگ سسٹم بہتر طریقہ سے چل رہا ہے، ٹیسٹنگ کی سہولیات میں بتدریج اضافہ کیا جا رہا ہے۔