کوئٹہ: (روزنامہ دنیا) سیکرٹری بلوچستان اسمبلی صفدر حسین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
سیکرٹری اسمبلی نے استعفیٰ کی کاپی سپیکر بلوچستان اسمبلی کو بھجوا دی۔ انہوں نے استعفیٰ میں ناگزیر وجوہات کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے یکم اپریل سے استعفیٰ ایک ماہ کے نوٹس پر دیا ہے۔