کوئٹہ کے شہریوں کیلئے نئی مشکل، میڈیکل اسٹور مالکان نے ہڑتال کر دی

Last Updated On 30 March,2020 12:33 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ شہر میں لاک ڈاون سے پریشان عوام کے لئے ایک نئی مشکل، میڈیکل اسٹور مالکان نے انتظامیہ کے ںاروا رویئے کے خلاف ہڑتال کر دی۔

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کا موقف ہےکہ گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کی گئی، کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز دو میڈیکل اسٹوروں پر ادویات مہنگی بیچنے پر انھیں سیل کر دیا گیا، جس پر میڈیکل اسٹور مالکان نے احتجاجا ہڑتال کرتے ہوئے شہر کے دو ہزار سے زائد میڈیکل اسٹور مکمل بند کر دیئے، ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے موقف سنے بغیر کاروائی کی۔

میڈیکل اسٹور بند ہونے سے مریضوں کے ساتھ ساتھ لواحقین بھی پریشان ہوگئے، میڈیکل اسٹور مالکان کی جانب سے متعلقہ شخص کے خلاف کارروائی ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔