ملتان: (دنیا نیوز) سابق رکن صوبائی اسمبلی سلمان نعیم بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ رپورٹ پازیٹو آنے پر طیب اردوان ہسپتال کے قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا۔
تفصیل کے مطابق سابق رکن اسمبلی نے کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر نجی لیب سے ٹیسٹ کرائے جن کی رپورٹ پازیٹو آنے پر محکمہ صحت نے سلمان نعیم کو مظفر گڑھ کے طیب اردون ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
ڈاکٹروں نے قرنطینہ میں سابق رکن صوبائی اسمبلی سلمان نعیم کا علاج شروع کر دیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق علاج شروع ہوتے ہی ان کی حالت پہلے سے قدرے کافی بہتر ہے تاہم مکمل علاج ہونے تک انھیں قرنطینہ میں ہی رکھا جائیگا۔
دوسری جانب سلمان نعیم کے دیگر خاندانی افراد کے بھی اس حوالے سے ٹیسٹ لئے جا چکے ہیں جن کی رپورٹ کا انتظار ہے۔