اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کی بنیاد احساس پر رکھی گئی ہے، احساس پروگرام وزیراعظم کے وژن کا عکاس ہے، احساس کا جذبہ ریاست مدینہ کی عکاسی کرتا ہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کمزور اور پسماندہ طبقات کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے، حقوق اللہ اور حقوق العباد میں توازن کے بغیر اچھے انسان نہیں بن سکتے، احساس کیش ایمرجنسی پروگرام حقوق العباد کی بہترین مثال ہے، احساس کیش ایمرجنسی پروگرام کے تحت ریاست عوام کے حقوق کا تحفظ کر رہی ہے، ریاست نے نادار طبقے کی کفالت کا بیڑا اٹھایا ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت کورونا کی روک تھام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، آنیوالے دنوں میں ہمیں مزید احتیاط کی ضرورت ہے۔