لاہور: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جھوٹے دعوؤں سے بھارت کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے، اقلیت مخالف کارروائیوں سے مودی کی ذہنیت عیاں ہو چکی، عالمی برادری کو سنجیدگی سے معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کو اقلیتی اسٹیٹ میں تبدیل کرنا چاہتا ہے، بھارت ایل او سی پر مسلسل خلاف ورزیاں کرتا چلا آ رہا ہے، بھارت کا سارک سربراہ اجلاس سے متعلق رویہ منفی رہا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا لاکھوں لوگوں کی دلی سے نقل مکانی دیکھی گئی تھی، بھارت میں لاک ڈاؤن پر توجہ نہیں، دنیا کو نوٹس لینا چاہیے، کورونا اور معاشی چیلنجز کے باوجود بھارت اقلیتوں کو دبانے میں مصروف ہے، جھوٹے دعوؤں سے بھارت کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے، گزشتہ 5 سال کے دوران بھارتی اشتعال انگیزیوں میں اضافہ ہوا، مودی سرکار ہندو توا کے نظریے پر گامزن ہے۔