لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما راجہ اشفاق سرور انتقال کر گئے، راجہ اشفاق سرور پنجاب کے سابق وزیر بھی رہے، وہ اڑھائی سال سے زیر علاج تھے۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانب سے لیگی رہنما کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ راجہ اشفاق سرور کی خدمات کو پارٹی، ملک اور جمہوریت کے لئے یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے انتہائی مشکل وقت میں بھی نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا، ان کا شمار ن لیگ کے بہترین رہنماؤں میں ہوتا تھا۔