اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہزاد ارباب کی وفاقی کابینہ میں ایک مرتبہ پھر واپسی ہو گئی۔ وزیر اعظم نے شہزاد ارباب کو معاون خصوصی اسٹیبلشمنٹ تعینات کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے شہزاد ارباب کو معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ تعینات کر دیا اور ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔
کابینہ ڈویژن نے شہزاد ارباب کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزیراعظم نے شہزاد ارباب کو مشیر اسٹیبلشمنٹ کے عہدے سے ہٹادیا تھا۔ اب شہزاد ارباب کو معاون خصوصی مقرر کردیا گیا ہے۔