وزیر قانون نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف آرڈیننس تیار کر لیا، مسودہ وزیراعظم کو پیش‌

Last Updated On 14 April,2020 03:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف آرڈیننس تیار کر لیا جس کا مسودہ وفاقی وزیرقانون نے وزیراعظم کو پیش کر دیا۔

 

ترجمان وزارت قانون کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آرڈیننس کی تیاری کیلئے وزیر قانون فروغ نسیم کو ٹاسک دیا تھا، وزیر قانون نے آرڈیننس کا مسودہ وزیراعظم کو پیش کر دیا ہے، صدر مملکت کی منظوری کے بعد مسودہ قانون کی شکل اختیار کرے گا، مسودے کے مطابق ذخیرہ اندوزوں کیلئے سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیلئے بھاری جرمانے اور سامان ضبط کرنے کی بھی تجاویز شامل ہیں۔