وزارت خزانہ 2 وزارتوں میں تقسیم، اقتصادی امور ڈویژن کو نئی وزارت کا درجہ مل گیا

Last Updated On 13 April,2020 02:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وزارت خزانہ سے اقتصادی امور ڈویژن واپس لے لیا۔ وزارت خزانہ کو دو الگ وزارتوں میں تقسم کردیا گیا ہے، وزیراعظم نے اقتصادی امور ڈویژن کو الگ وزارت کا درجہ دیدیا۔

وزیراعظم نے اقتصادی امور ڈویژن کو وزارت خزانہ سے الگ کرنے کی منظوری دیدی۔ اقتصادی امور کی الگ وزارت کے طور پر اطلاق فوری ہوگا۔ اقتصادی امور ڈویژن اب ایک الگ وزارت ہو گی۔ وزارت خزانہ کو خزانہ اور ریونیو ڈویژن تک محدود کردیا گیا۔

وزیراعظم نے مخدوم خسرو بختیار کو وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویژن کا قلمدان دیا تھا۔ خسرو بختیار اب وفاقی وزیر وزارت اقتصادی امور ہوں گے۔
 

Advertisement