صدر مملکت کی کورونا وائرس کیخلاف اتحاد اور نظم وضبط کا مظاہرہ کرنے کی اپیل

Last Updated On 16 April,2020 10:54 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اتحاد اور نظم وضبط کا مظاہرہ کرے۔

انہوں نے آج راولپنڈی میں پاکستان ریلوے کے قلیوں میں راشن کے ڈبے تقسیم کرنے کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اطمینان ظاہر کیا کہ حکومتی اقدامات کی بدولت کوروناوائرس کی وبا پر قابو پانے میں مدد ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے معاشی سرگرمیاں برقرار رکھنے کےلئے لاک ڈاون میں نرمی کرنے کا درست فیصلہ کیا،تاہم انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ کوروناوائرس کے پھیلاو کی روک تھام کےلئے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرتے رہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ایک باہمت قوم ہےجو دہشت گردی ،فرقہ واریت اور افغان پناہ گزینوں کے بحران سمیت آزمائش کی ہر گھڑی میں سرخرو ہوئی ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پاکستان اس وبا سے نمٹنے میں بھی کامیاب ہوگا۔
 

Advertisement