کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کا علاج کرنیوالوں کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان

Last Updated On 16 April,2020 07:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کا علاج کرنیوالوں کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا ہے کہ ہیلتھ پروفیشنلز کو اضافی تنخواہ یکم اپریل سے ملے گی۔ کورونا مہم کے دوران جاں بحق ملازم کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جاں بحق ملازم کے لواحقین کو شہدا پیکج کے تحت امداد دیں گے

انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن میں توسیع سے متعلق حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعلقہ انڈسٹری کیخلاف کارروائی ہوگی۔
 

Advertisement