اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے اسمگلنگ سے متعلق آرڈیننس کی منظوری دی جس کے تحت غیر قانونی روٹس سے کرنسی، گندم ،آٹا، چینی ،چاول اور دیگر اشیا کی ترسیل اسمگلنگ قرار پائے گی اور ملزم کو 14 سال قید کی سزا ہو سکے گی۔
وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے آرڈیننس کی منظوری دی۔ کسٹمز ایکٹ کے تحت قانونی روٹس سے ہی اشیاء کی ترسیل جائز ہو گی۔ کسٹمز حکام نے شکایت کے باوجود ایکشن نہ لیا تو سیکرٹری قانون کارروائی کریں گے۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد آڈیننس صدر مملکت کو بھجوا دیا گیا ہے۔ صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون آرڈیننس کا اجرا کرے گی۔