اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے مستحقین کی کفالت کیلئے بنائے گئے احساس راشن پورٹل کا باقاعدہ اجرا کر دیا ہے۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس راشن پورٹل کے بارے میں وزیرِاعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ موبائل اپلیکیشن کا اجرا بھی آئندہ ایک دو روز میں کر دیا جائے گا۔
وزیراعظم نے احساس راشن پورٹل کے اجرا کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ پاکستانی قوم نے ہر مشکل کا مقابلہ استقامت اور ثابت قدمی سے کیا ہے۔ مشکل کی ہر گھڑی میں قوم نے کمزور طبقوں کی دل کھول کر مدد کی۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ احساس راشن پورٹل مستحقین تک پہنچنے اور راشن کی تقسیم کے نظام شفاف بنائے گا۔