لاہور: (دنیا نیوز) آن لائن گیم ‘’پب جی’’ پر پابندی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں یہ درخواست شہری فیضان مقصود کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ‘’پب جی’’ گیم سے نوجوان نسل کی تعمیری صلاحتیں کم ہو رہی ہیں۔ گیم سے ذہنی نشونما پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ‘’پب جی’’ گیم پر پابندی عائد کرنے کےاحکامات جاری کرے۔