ویڈیو لنک پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے: ن لیگ کا اعلان

Last Updated On 21 April,2020 02:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ن لیگ نے قومی اسمبلی کے ویڈیو لنک کے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا۔ لیگی رہنماؤں نے کہا پارلیمنٹ کو معطل کرنا آئین کے ساتھ مذاق ہے، بتایا جائے، کسی سازش کا حصہ نہیں بن سکتے، عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔

خواجہ آصف نے لیگی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت کی خواہش ہوگی کہ ورچوئل اجلاس بلایا جائے، منتخب نمائندوں کی کارکردگی جاننا عوام کا حق ہے، ہم بحیثیت اپوزیشن اقدامات پر سوال کرنے کا حق رکھتے ہیں، بتایا جائے اقدامات سیاسی ہیں یا قومی ؟ پارلیمنٹ کو معطل کرنا آئین کو بگاڑنے کے مترادف ہے، سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے ہر حربہ اپنائیں گے، آئندہ 2 ماہ میں بجٹ آنے والا ہے۔