اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 28 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔ اس میں 7 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا۔ کابینہ کو کووڈ 19 کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
وفاقی کابینہ ایجنڈا کے مطابق وفاقی کابینہ پارکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو اور کورونا وائرس سے متاثرہ صحافیوں کے لیے گرانٹ کی منظوری دے گی۔
وفاقی کابینہ مالی معاہدوں کی نیٹنگ کے بل 2020ء کی منظوری دے گی جبکہ کریڈٹ بیورو ایکٹ 2015ء کے سیکشن 11 کے تحت نوٹیفکیشن کی منظوری بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔
کابینہ سوئی ناردرن، پی پی ایل، پی ایم ڈی سی اور او جی ڈی سی ایل کے بورڈ کی آسامیوں پر نامزدگیوں اور واپڈا کے ممبر فنانس کی تعیناتی کی منظوری دے گی جبکہ ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔