چینی اسکینڈل پر فرانزک کمیشن نے تین ہفتے کا مزید وقت مانگ لیا، شہزاد اکبر

Last Updated On 26 April,2020 12:17 pm

لاہور: (دنیا نیوز) معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے فرانزک کمیشن نے 3 ہفتوں کا وقت مانگا ہے، درخواست پر کابینہ کے اجلاس میں غور کیا جائے گا۔

معاون خصوصی شہزاد اکبر نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ فرانزک کمیشن کی رپورٹ ہفتے کو آنی تھی تاہم وفاقی حکومت سے 3 ہفتے بڑھانے کی درخواست کی گئی جس پر 28 اپریل بروز منگل کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں غور کیا جائے گا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کو چینی اور گندم سکینڈل کی تحقیقات سونپی گئی ہیں اور ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی مختلف تحقیقاتی ایجنسیوں کے افسران پر مشتمل جے آئی ٹی کی سربراہی کر رہے ہیں۔
 

Advertisement