کورونا سےڈاکٹر یا طبی عملہ کی موت پر 70 لاکھ کا پیکج ملے گا: اجمل وزیر

Last Updated On 01 May,2020 02:49 pm

پشاور: (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے کہا ہے کہ کورونا سے ڈاکٹر یا طبی عملہ کی موت پر 70 لاکھ کا پیکج ملے گا، صوبے میں اب تک 2627 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 146 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ طبی عملہ کورونا کا فرنٹ لائن پر مقابلہ کر رہا ہے۔ صوبائی حکومت لاک ڈاؤن میں نرمی کا سوچ رہی ہے، تاہم جو دکاندار ایس او پیز پر عمل نہیں کریگا وہ سیل ہی رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں اب تک 654 کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں، مریضوں کی سہولت کیلئے 330 قرنطینہ سینٹرز کام کر رہے ہیں۔ ہم نے کورونا کے ساتھ غربت کا بھی مقابلہ کرنا ہے، وزیراعلیٰ محمود خان صورتحال کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔