دنیا بھرمیں کورونا سے 163 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے، دفتر خارجہ

Last Updated On 01 May,2020 02:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا کے باعث 163 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے، یو اے ای میں 13 ہزار پاکستانی اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ عرب ممالک میں 45 لاکھ پاکستانی رہائش پذیر ہیں جن میں سے 16 لاکھ متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہیں، ریکارڈ کے مطابق 13 ہزارپاکستانی یو اے میں اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مشرق وسطیٰ سے 50 ہزار پاکستانی مستقبل قریب میں وطن واپس آ رہے ہیں، یو اے ای نے پاکستانی شہریوں کو واپس لینے کی کوئی وارننگ نہیں دی۔