ہکلہ سے ڈی آئی خان موٹر ویز کا کام 69 فیصد مکمل ہو چکا : عاصم سلیم باجوہ

Last Updated On 01 May,2020 08:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئر مین اور معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ ہکلہ سے ڈی آئی خان موٹر ویز کا کام 69 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ ہکلہ سے ڈی آئی خان موٹر ویز پر کام جاری ہے۔ چار لین کا موٹر وے292 کلومیٹر طویل ہے۔

ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا کہ موٹروے کی تعمیر کا 69فیصد کام مکمل ہو چکا۔ تکمیل کے بعد فاصلہ 5 گھنٹے کے بجائے اڑھائی گھنٹہ میں طے ہو سکے گا۔
 

Advertisement