اسلام آباد: (دنیا نیوز) راولپنڈی اسلام آباد میں رات سے وقفہ وقفہ سے بارش جاری رہی تو دن میں بھی سورج اور بادل آنکھ مچولی کھیلتے رہے۔
راولپنڈی اسلام آباد میں رات سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہا تاہم کچھ دیر کے لیے سورج بھی پوری آب وتاب سے چکمنے لگا۔
جڑواں شہریوں میں دوپہر کو ہونے والی بارش کے باعث موسم سرد ہو گیا اور آتی گرمی کو بریکیں لگ گئیں۔ کئی مقامات پر ژالہ باری ہونے کی بھی اطلاع ہے، موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ مئی میں بارش کے دو سے تین سلسلے ہوں گے، مئی کے پہلے ہفتہ اور تیسرے ہفتہ مزید بارشیں ہونے کی توقع ہے۔