کراچی: (دنیا نیوز) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی زیر صدارت نیول ہیڈکواٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق فیلڈ کمانڈرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کی جس کے دوران خطے کی سکیورٹی صورت حال، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے تربیتی اور فلاحی امور کا جائزہ لیا گیا۔
نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ نیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ کورونا وبا کے تناظر میں آپریشنل تیاریوں کیساتھ امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعادہ بھی کیا گیا۔