کراچی: (دنیا نیوز) چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے حالیہ بحری مشق سی سپارک 2020 کے دوران کمانڈ سینٹر اور کریکس ایریا کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
کمانڈ سینٹر آمد پر کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے چیف آف نیول سٹاف کا استقبال کیا اور انہیں مشق کے آپریشنل منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بعد ازاں کریکس ایریا آمد پر کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے چیف آف نیول سٹاف کا استقبال کیا۔ نیول چیف کو مشق سی سپارک 2020 کے دوران کریکس کے علاقے میں آپریشنل سرگرمیوں اور اثاثوں کی تعیناتی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔