راولپنڈی: (دنیا نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مہمان کا استقبال کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو نیول ہیڈ کوارٹرزآمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
نیول چیف نے جنرل ندیم رضا کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے خطے میں سمندری تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور کارکردگی کو سراہا۔