پاک بحریہ کا جنگی جہاز جذبہ خیرسگالی کے دورے پر کینیا پہنچ گیا، شاندار استقبال

Last Updated On 12 January,2020 03:04 pm

نیروبی: (دنیا نیوز) پاک بحریہ کا جہاز افریقہ کے مختلف ممالک میں جذبہ خیرسگالی کا دورہ کرتےہوئے کینیا پہنچ گیا۔ ممباسا بندرگاہ پہنچنے پر پاک بحریہ کے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کا کینیا میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد اور ہزاروں افراد کو علاج، آپریشنز اور ادویات کی سہولتوں کی فراہم کی گئیں۔ مشن کمانڈر نے کمانڈر ان چیف کینیا نیوی سمیت اعلی حکام سے ملاقاتوں میں دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

دورے کے دوران خطے میں سمندری تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے کردارکو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پرمقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور اس پر پاکستانی موقف کواجاگر کیا گیا۔ دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ مشق میں بھی حصہ لیا۔ دورے کا مقصد دو طرفہ بحری تعاون اور انسانی ہمدردی کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔
 

Advertisement