لاہور: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نیب آفس میں پیش کے بعد واپس چلے گئے، شہباز شریف سے 2 گھنٹے 10 منٹ تک پوچھ گچھ کی گئی۔ قومی احتساب بیورو نے لیگی رہنما کو 2 جون کو دوبارہ طلب کرلیا۔
ادھر ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے تمام سوالات کے جواب دئیے اور تحریری طور پر جمع بھی کروا دئیے، شہباز شریف سے منی لانڈرنگ کے بارے میں کوئی سوال نہیں پوچھا گیا، ان سے پوچھا گیاآپ اپنے بچوں کی گاڑی میں کیوں آئے ہیں ؟ شہباز شریف جھوٹے الزامات اور کرونا کے خطرات کے باوجود نیب میں پیش ہوئے۔