لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے کہا ہے کہ نیب کا کالا قانون اور معیشت اکٹھے نہیں چل سکتے، 18 ویں ترمیم پر بات چیت ہو سکتی ہے۔
احتساب عدالت لاہور میں پیشی کے بعد لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اٹھارویں ترمیم میں پنجاب اپنے حقوق سے پیچھے ہٹا، صوبائی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔
ادھر پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں سعد رفیق اور خواجہ سلیمان رفیق عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سب رجسٹرار عزیز بھٹی ٹاؤن عمران صفدر نے پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی کی رجسٹریوں کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔