امریکا میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی واپسی، پی آئی اے خصوصی چارٹر پروازیں چلائے گا

Last Updated On 07 May,2020 11:01 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے امریکا میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس وطن پہنچانے کے لئے 2 خصوصی چارٹر پروازوں کے شیڈول جاری کر دیا ہے۔

ابتدائی طور پر واشنگٹن سے دو پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ پہلی پرواز 10 مئی کو واشنگٹن سے اسلام آباد جبکہ دوسری پرواز 13 مئی کو واشنگٹن سے کراچی کے لئے روانہ ہوگی۔

مزید براں ایک اور پرواز نیوجرسی سے لاہور کے لئے روانہ ہو گی۔ ترجمان کے مطابق حکومت پاکستان امریکہ سے مزید پروازوں کی بھی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

ان پروازوں کی تاریخوں اور مقامات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ جن پاکستانیوں نے پہلے ہی ایمبیسی اور کونسلیٹ میں رجسٹریشن کرا رکھی ہے۔

ان سے خصوصی پروازوں کے لئے خود رابطہ کیا جائے گا جبکہ مزید تفصیلات کے لیے مسافر پی آئی اے کال سینٹرسے رابطہ کر سکتے ہیں۔