اسلام آباد: (دنیا نیوز) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا اعلان تمام نسلوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کیلئے ایک تاریخ ساز خبر ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر ہماری معیشت کی بہتری کیلئے ایک بہت بڑا محرک ثابت ہوگی۔
عاصم سلیم باجوہ نے اپنی ٹویٹ میں پاکستانیوں کو خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبے سے 16500 نوکریاں جبکہ 4500 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہوگی۔
خیال رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت پانی کے بچاؤ کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا تھا جس میں معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے بھی شرکت کی۔
Announcing to start construction of Diamer Bhasha Dam today is historic news for all generations of Pakistan,a huge stimulus for our economy,create 16500 jobs,generate 4500 MW Hydel Power&irrigate 1.2 m acres agri land,enhance Tarbela Dam’s age by 35 yrs #pakistanmakingprogress
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) May 11, 2020
بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھاشا ڈیم منصوبہ عملی کام کے آغاز کے لیے تیار ہے۔ اس سے پینتالیس سو میگاواٹ سستی بجلی ملے گی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کے دوران مقامی مواد اور مہارت کے استعمال کو ترجیح دی جائے۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ متعدد وجوہات کی بنا پر کئی دہائیوں سے تعطل کا شکار بھاشا ڈیم کی تعمیر سے متعلق امور کو حل کر لیا گیا ہے۔ سیمنٹ اور سٹیل کے بھاری مقدار میں استعمال سے مقامی صنعت کو فروغ ملے گا۔ منصوبے سے پانی کی قلت کم جبکہ 1.23 ایکڑ اراضی کو زراعت کیلئے استعمال میں لایا جائے گا۔ ڈیم کے آس پاس کے علاقے کی سماجی ترقی کے لئے 78.5ارب روپے خرچ ہوں گے جبکہ ہر سال سیلاب سے ہونے والے اربوں مالیت کے نقصانات سے بچنے میں بھی مدد ملے گی۔