اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے جی ایس پی پلس معاہدے سے پاکستانی تجارت کو فائدہ ہوا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جی ایس پی پلس سے متعلق 27 کنونشنز کے نفاذ کو جاری رکھنے کا عزم کرتے ہیں۔ جی ایس پی پلس معاہدے کی 6 انسانی حقوق کنونشنز پر عملدرآمد ہمارے اپنے مفاد میں ہے۔
یورپی یونین کے جی ایس پلس معاہدے سے پاکستان کی تجارت مستفید ہوئی ہے۔ جی ایس پی پلس معاہدے میں شامل انسانی حقوق کے 6 کنونشنز سمیت ہم ان تمام 27 بین الاقوامی کنونشز جن کا پاکستان حصہ ہے، کے تحت اپنے ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ یہ معاہدے ہمارے لئے سودمند ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 13, 2020
ہم نے وراثت میں خواتین کاحصہ یقینی بنانے کیلئےقانون نافذکیاجبکہ بچوں سےمزدوری کےانسداد، خواجہ سراؤں کےمفادات کےتحفظ، تشدد سمیت دیگرموضوعات پرقوانین میں سےسقم ہٹانے،اہل صحافت/شعبہ ابلاغ سےمنسلک پیشہ ورافرادکی حفاظت سمیت دیگرانسانی حقوق کےحوالےسےاپنی ذمہ داریاں نبھانےکیلئےپرعزم ہیں
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 13, 2020
یورپی یونین 1ارب درختوں کی تنصیب سمیت ماحولیات کےتحفظ کیلئےہمارے اقدامات اورانسانی حقوق کےحوالےسےقومی منصوبہ عمل کی تحسین کرچکی ہے۔چونکہ GSP پلس ہماری تجارت و معیشت کیلئے سودمند ثابت ہورہاہےچنانچہ قوم کےبہترین مفاد میں ہم انسانی حقوق سے متعلق اپنے فرائض نبھانے کیلئےپرعزم ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 13, 2020
ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ ہم نے خواتین کو وراثت میں حقوق، چائلڈ لیبر کیخلاف اور خواجہ سراؤں کے حق میں قوانین بنائے ہیں، ہم انسانی حقوق اور صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کے کنونشن پر بھی عملدرآمد کررہے ہیں۔
عمران خان نے لکھا کہ یورپی یونین ہمارے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان اور بلین ٹری سونامی منصوبے کی تعریف کر چکا ہے، جیسے جیسے ہماری تجارت اور معیشت جی ایس پی پلس سے فائدہ اٹھائے گی، ہم اپنے لوگوں کے فائدے کے لیے انسانی حقوق کے کنونشنز پر عملدرآمد تیز کریں گے۔