صوبوں میں گورنر راج بارے زیر گردش افواہیں، وزیر اطلاعات نے تردید کردی

Last Updated On 17 May,2020 05:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سوشل میڈیا پر صوبوں میں گورنر راج کے حوالے سے زیر گردش افواہوں کی تردید کر دی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں اسے ملک دشمن عناصر کا پراپیگنڈا قرار دیا ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ حکومت اس وقت کورونا وبا سمیت دوسرے مسائل کے حل لئے بھرپور اور کامیاب کوشش کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کچھ شر پسند عناصر اس طرح کو افواہیں پھیلا کر حکومت کی توجہ ہٹانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔