شوگر انکوائری کمیشن کی تحقیقات میں فرانزک کا عمل مکمل

Last Updated On 20 May,2020 05:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شوگر انکوائری کمیشن کی تحقیقات میں فرانزک کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ جمعرات کو وزیراعظم عمران کے سامنے پیش کی جائے گی۔

اس سے پہلے انکوائری کمیشن چینی سبسڈی کے معاملے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزیر اسد عمر اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کمیشن کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔

انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے لیے 25 اپریل کی پہلی ڈیڈ لائن دی گئی تھی تاہم کمیشن استدعا پر کابینہ نے مدت میں توسیع کی۔

توسیع کے بعد رپورٹ مئی کے تیسرے ہفتے میں آنی تھی لیکن ایک بار پھر مزید مہلت مانگی گئی جس کے بعد انکوائری کمیشن کو جمعرات تک کی مہلت دی گئی تھی۔