کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے نماز عید کے اجتماعات کی اجازت دے دی ہے۔ صوبائی وزیر سعید غنی کہتے ہیں کہ جب سب کھول دیا تو نماز پر پابندی لگانا زیادتی ہوگی۔
تفصیل کے مطابق عید کی نماز ہوگی، جمعہ الوداع بھی منایا جائے گا لیکن قواعد وضوابط کی پابندی لازم ہوگی، سندھ حکومت نے خوشخبری سنا دی ہے۔
سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ جب سب کھول دیا تو نماز کی اجازت نہ دینا زیادتی ہوگی۔ سپیکر سندھ اسمبلی کے خلاف اپوزیشن کے احتجاج پر ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سپیکر نے شب قدر کی مناسبت سے آئین کے مطابق اجلاس ملتوی کیا۔
حکومتی اراکین کا کہنا تھا کہ گورنر راج کی باتیں کرنے والوں کی خواہش دل میں ہی رہ جائے گی۔ میئر کراچی کو ہٹانے یا معطل کرنے پر غور نہیں کیا جا رہا۔
حکومتی اراکین کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے دو چار کھسکے ہوئے لوگ ہیں جن کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔